(ویب ڈیسک ) سیکریٹری مواصلات نے قائمہ کمیٹی کو وزارت کے امور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم 2 موٹروے پر ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
سیکریٹری مواصلات نے قائمہ کمیٹی کو وزارت کے امور پر بریفنگ دی ۔سیکریٹری مواصلات نے کہاکہ ایم 2 موٹروے پر ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
سیکریٹری مواصلات نے بتایا کہ وزارت مواصلات کے 11 ممالک کے ساتھ معاہدےہیں، بھارت کے ساتھ مسافروں کے حوالے سے معاہدہ موجود ہے۔ افغانستان کے ساتھ صرف تجارت پر معائدہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ میں نجی شعبے کی شمولیت کے لئے تشکیل نو کی جائے گی،ہمارے 17 منصوبوں کو فنڈنگ مہیا کی جائے تو اسی سال مکمل ہوں گے، این ایچ اے کے لئے ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 80 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔