جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ارشد ندیم کی ملاقات، چیئرمین جے سی ایس سی نے قومی ہیرو کی کاوشوں کو سراہا

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ارشد ندیم کی ملاقات، چیئرمین جے سی ایس سی نے قومی ہیرو کی کاوشوں کو سراہا

(ویب ڈیسک )  اولمپیئن ارشد ندیم نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News