بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک

بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک
بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران میجر سمیت 7 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔اس وقت کمپاونڈ کے اطراف میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، علاقے میں آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے ضلع کے تمام اسکول بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، بنوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،اس کے علاوہ ضلع میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ خیال رہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں نے اتوار کو قبضہ کرنے کے بعد اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔