پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 20فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 20فروری 2021

حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ مزید الجھ گیا۔ 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کا شبہ ہے۔ مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔ نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے۔ متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا

ن لیگ نے 23 پرزائیڈنگ افسروں کے ہونے کا الزام لگا دیا، شدید دھاندلی کی گئی۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی، اضافی وقت مانگا تھا، نہیں دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

تمام خدشات، تحفظات اور اعتراضات ایک طرف، فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ میں پی ٹی آئی کی جیت کا دعویٰ کر دیا۔ من پسند رزلٹ لینے کے لیے ایسا ماحول پیدا کیا گیا جس سے تاخیر ہوئی۔ ڈسکہ NA75 ضمنی الیکشن کے تمام 360 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 7,827 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے میدان مار چکی ہے! ن لیگ کے احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر اور عطا تارڑ نے RO کو یرغمال بنارکھا ہے۔ الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے، ٹوئٹر پر پیغام

ووٹ چور حکمران چوری اور سینہ زوری کے عادی مجرم ہیں، ووٹ کی حُرمت پر پہرہ دیں گے، الیکشن کمشن NA75 میں ری پول کا اعلان کرے، خواجہ سعد رفیق بھی ٹوئٹر محاذ پر سرگرم

الیکشن رزلٹ کے حوالے سے دھند کا جواز سامنے آنے پر ٹوئٹر صارفین بھی پیچھے نہ رہے۔ 'دھند بہت تھی' کا ٹاپ ٹرینڈ، الیکشن کمیشن، پولیس اور دیگر ذمہ داران پر کڑی تنقید

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔