کپتان وہاب ریاض پشاور زلمی کے پہلے میچ سے باہر کیوں؟

کپتان وہاب ریاض پشاور زلمی کے پہلے میچ سے باہر کیوں؟

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ میلہ کی آج سے شروعات، افتتاحی میچ کے بعد باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا۔ پی ایس ایل شائقین کے لیے یہاں ایک اہم خبر بھی ہے کہ پشاور زلمی کل اپنا پہلا میچ کھیلنے جا رہی ہے لیکن اس میں ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض دونوں نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پشاور زلمی کے اہم ترین باولر اور کپتان وہاب ریاض کو پہلے میچ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ بائیو سکیورببل کی خلاف ورزی پر ان کو آئیسو لیشن میں رہنا ہو گا جس کے باعث وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ڈیرن سیمی بھی بائیو سکیورببل کی خلاف پر پہلے میچ میں بطور کوچ ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے سکیورببل کے باہر کسی سے ملاقات کر لی تھی۔ کل لاہور قلندر کے ساتھ ٹاکرے کے پشاور زلمی کے قائم مقام کپتان کا اعلان کل ہی کیا جائے گا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔