پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ

پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ
لاہور ( پبلک نیوز) جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران درآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر دو ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی 29 ارب 34 کروڑ روپے سے بڑھ کر 70 ارب 66 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ اضافی ٹیکسز سے بچنے کیلئے ضمنی مالیاتی بل سے قبل بڑی تعداد میں گاڑیاں درآمد کی گئی۔ پہلی ششماہی کے دوران تنخواہوں سے 69 ارب 82 کروڑ روپے انکم ٹیکس وصول۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلی ششماہی کے دوران 14 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے۔ جائیداد خرید وفروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں میں 5 ارب 19 کروڑ روپے اضافہ ہوا۔ بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصولی 5 ارب 94 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ درآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 41 ارب 36 کروڑ اضافہ ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بینکوں سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس میں 6 ارب 66 کروڑ روپے کمی ہوئی۔ موبائل فونز کے بیلنس پر 3 ارب 39 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ بینکوں میں سرمایہ کاری پر منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس میں تین ارب 12 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔