الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، بی وائی ڈی ، حب پاور کے درمیان معاہدہ طے

الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، بی وائی ڈی ، حب پاور کے درمیان معاہدہ طے

(ویب ڈیسک )  پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کیلئے چینی آٹو کمپنی بی وائی ڈی اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد پاکستان  آٹوموٹو ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں   الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی۔

چائنہ اکنامک نیٹ  کا کہنا ہے کہ حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ماتحت ادارے حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لئے بی وائی ڈی کے ساتھ تعاون کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس حوالے سے حب پاور کا کہنا ہے کہ  مقامی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار   سے پاکستان نہ صرف معاشی فائدے ہونے بلکہ ملک میں روز کے وافر مواقع  وجود میں آئیں گے۔

یاد رہے کہ بی وائی ڈی  نے گزشتہ سال ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور  دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بن گئی  تھی۔اس نے 2023 کا اختتام ریکارڈ توڑ فروخت کے حجم کے ساتھ کیا ہے، جو 3 ملین سالانہ فروخت کے ہدف سے تجاوز کرتا ہے اور مسلسل دوسرے سال عالمی نیو انرجی وہیکل سیلز چیمپیئن بن گیا ہے۔

بی وائی ڈی  کی الیکٹرک گاڑیاں چھ براعظموں، 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں اور دنیا بھر میں 200 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرچکی ہیں۔

بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے فیصلے سے رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں برآمد کرنے کی راہیں کھل گئی ہیں۔ 

اس بات کا خیال رہے کہ  یہ خبر  اس وقت سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کیلئے  ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Watch Live Public News