کراچی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی کی جانب سے جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے افتخار احمد کے ساتھ 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت بناکر اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔ سرفراز احمد 39 رنز ،افتخار احمد 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوڈین اسمتھ 12 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز تک پہنایا۔ پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں لیں ،اس کے علاوہ ارشد اقبال اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ لی۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 18، کپتان بابر اعظم 19،سائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 9 ، روومین پاول 36 اور جمی نیشم نے 37 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔