گورنر پنجاب نے ورچوئل رئیلٹی پروگرام کا افتتاح کر دیا

گورنر پنجاب نے ورچوئل رئیلٹی پروگرام کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے چلڈرن لائبریری میں نالج، ویلیو، اینڈ سکل بیسڈ انیشیٹیو، سپیس ریس پاکستان اور ورچوئل رئیلٹی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر سیکرٹری تعلیم احمد وحید، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر  ناصر رفیق، ایم ڈی چلڈرن لائبریری احمد خاور شہزاد اور عمر عزیز ٹیپو بھی موجود تھے۔ تفصیلات چلڈرن لائبریری کمپلیکس ملک بھر کے پانچوں صوبوں کے دس ہزار بچوں کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس ملک بھر کے پانچوں صوبوں کے دس ہزار بچوں کو تین پروگرامز کے تحت مختلف علوم،زبانوں ،خلاء کے اسرار و رموز ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت  سماجی علوم پر مشتمل پروگرامز کی تربیت دے گی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔ بچوں کو مستقل سیکھتے رہنا اور تعلیم میں دل چسپی رکھنا ضروری ہے۔ دنیا اپنے بچوں کو موٹر سکلز، لینگوئج، اور دیگر علوم سکھا رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بچوں کو ان کی دلچسپی کا ماحول سے ان کی توجہ بڑھ جاتی یے۔ خلاء اپنے اندر کئی اسرار رموز چھپائے ہوئے ہے۔ اس بارے جاننا دل چسپی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعدد بچے اسکول سے باہر ہیں جو باعث افسوس اور شرم ہے۔ باہمی فروعی اختلافات،  بے یقینی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ہمیں بچوں کو فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر تربیت و تعلیم دینا چاہیئے۔ 

گورنر پنجاب نے کہا کہ 15 سال سے کم عمر 10 ہزار بچوں کو اس پروگرام کے تحت تربیت دی جائے گی۔ ایم ڈی چلڈرن کمپلیکس احمد خاور شہزاد کہتے ہیں کہ ہم نے اپنا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو پانچ بین الاقوامی زبانیں سکھائی جائیں گی، بر ملک بھر طالب علموں کو شامل کیا جائے گا۔ پہلا فیز 15 مئی سے شروع ہو گا اور چھ ماہ پر محیط ہوگا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر ناصر جاوید کہتے ہیں کہ یہ پروگرام 21 ویں صدی میں داخلے کا سبب ہو گا۔  محمد احسن وحید، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے سے مستقبل محفوظ ہو گا۔ یہ پروگرام بچوں کی سماجی، تعلیمی تربیت کو مکمل کرے گا۔ عمر عزیز ٹیپو کا کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی استعداد کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے علوم میں دلچسپی قائم رکھنے کیلئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں تین اقدام کا اجرا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کے ذہنوں کو وسعت دینے کیلئے دور حاضر اور دور جدید کے علوم سے بروقت روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے چلڈرن لائںری کے یہ پروگرام انتہائی ممد و معاون ثابت ہوں گے۔

ہیڈ اکنامک افئیرز