ویب ڈیسک: حکومت پنجاب کی جانب سے 5 ادوایات کو مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے ان پر پاندسی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ان پانچ ادویات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ پر مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔ پانچوں ادویات نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہیں۔
ضلعی محکمہ صحت کو یہ ادویات رکھنے والے اسٹورز کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ان ادویات میں کیری سیف، ایٹی ون، ویلوسیف، سیف سپین، ڈائی جیزک پی شامل ہیں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ممنوع قرار دی گئی اینٹی بائیوٹک ادویات درد کے علاج اور نیند کیلئے ہیں، یہ ادویات مریضوں کو تجویز نہ کی جائیں۔