ویب ڈیسک : شادی کے لیے صحیح عمر کیا ہے اس سوال پر تو بہت بحث ہوئی ہے لیکن مرد اور عورت کے والدین بننے کی صحیح عمر کیا ہے اس پر بہت کم بحث ہوتی ہے.
اسی طرح اگر شادی کی عمر 18 سال ہے تو طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے پیدا کرنے کی صحیح عمر 20 سے 30 سال ہے۔
والدین بننے کا فیصلہ جوڑے کی باہمی رضامندی سے کیا جاتا ہے۔ آج کل زیادہ تر جوڑے ورکنگ ہیں، اس لیے والدین بننے کا فیصلہ دیر سے کر رہے ہیں۔ حالانکہ اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ تر خواتین 30 سے 31 سال کی عمر کے درمیان بچے پیدا کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتی ہیں.
ماہرین کے مطابق مردوں کی زیادہ عمر کی وجہ سے بچوں کی صحت پر برا اثر پڑسکتا ہے۔ انہیں کئی طرح کی بیماریوں کا خطرہ رہتا ہے، کیونکہ 30 کے بعد جسمانی اور ذہنی صحت بھی خراب رہتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 25 سے 35 سال کی عمر کے مردوں میں اسپرم کی کوالٹی اچھی ہوتی ہے اور 35 سال کے بعد ان کے لئے باپ بننا مشکل ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ 18 سے 30 سال کی عمر کے درمیان خواتین کی تولیدی صلاحیت بچے پیدا کرنے کے لیے موزوں ہوتی ہے۔ 30 سال کی عمر کے بعد یہ کم ہونے لگتی ہے۔
زیادہ عمر میں بچوں کا والدین بننا ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ اس عمر میں پیداہونے والے بچے اکثر بیمار رہتے ہیں اور انہیں صحت کے گونا گوں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔