کورونا کیخلاف اقدامات پر پاکستان ’دی اکانومسٹ‘ کی صف اول میں شامل

کورونا کیخلاف اقدامات پر پاکستان ’دی اکانومسٹ‘ کی صف اول میں شامل
پبلک نیوز: عالمی وبا کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا۔ اب معروف عالمی جریدے " دی اکانومسٹ" نے کووڈ 19 کیخلاف اقدامات کی بنیاد پر پاکستان کو صف اول کے ممالک میں شامل کر دیا۔ عالمی وبا کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، اب معروف عالمی جریدے " دی اکانومسٹ" نے کووڈ 19 کیخلاف اقدامات کی بنیاد پر پاکستان کو صف اول کے ممالک میں شامل کر دیا۔ دی اکانومسٹ نارمیلسی انڈیکس میں 50 ممالک کی کووڈ 19 کیخلاف کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جنوری 2021 سے 2022 تک کئے جانے والا اقدامات پر مبنی ڈیٹا مرتب کیا۔ پاکستان نے عالمی وبا کے باعث متاثر اپنی معیشت سنبھالنے کی دوڑ میں ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دی اکانومسٹ نارمیلسی انڈیکس میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا پاکستان پہلےجائزے میں تیسرے جبکہ دوسرے میں پہلےنمبر پر تھا، پاکستان دنیا کا و احد ملک ہےجوتینوں رینکنگ میں ٹاپ 3 میں ہے۔ دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔