تحریک انصاف کےمزید 35 اراکین کے استعفے منظور

تحریک انصاف کےمزید 35 اراکین کے استعفے منظور
اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جن ممبران کے استعفی منظور کیے گئے ہیں ان میں محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان خان حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، ترکئی کے نام شامل ہیں ۔ اس فہرست میں خسرو بخیتار، اندلیب عباس عامرکیانی ، ملیکہ بخاری کے ساتھ ساتھ فخر امام ، کرامت کھوکھر اور مجاہدعلی بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مذید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے سپیکر سے ملاقات کے لئے روانہ ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کے 76 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔