’پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں‘

’پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں‘
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں، مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون سے ہی چلنا ہوگا ۔ سوئٹزلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کو آرڈی نیشن پر منعقدہ مذاکرے میں شرکت کی ۔وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون کے ساتھ چلنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کی معیشتیں دباؤ کا شکار ہیں، دنیا بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بلاول بھٹو کا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے ، خطے میں تنازعات کے حل کے حوالے سے مثبت سوچ اپنانا ہوگی ، روس یوکرین تنازعہ کا واحد حل صرف سفارت کاری ہے ۔مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افسوس مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو محض کاغذ کا ٹکڑا سمجھا گیا ، یہ مسئلہ کئی دہائیوں بعد بھی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ پینل میں موجود دیگر شرکا کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کو امن کیلئے بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا۔ آزادی کے احترام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ روس یوکرین مسئلے کا واحد حل سفارت کاری ہے۔ روس یوکرین جنگ کے خطے سمیت پوری دنیا پر اثرات پڑ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔