پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کا آغاز 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔ 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی، 9، 9 لاہور اور کراچی جبکہ 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے. ایونٹ میں کل 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز پر پانچ پانچ میچز کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سربراہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے تین نمائشی میچز منعقد کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔