منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور
لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا ہے، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے علاوہ رابعہ عمران ، جویریہ ، سمیت تمام افراد کو بری کردیا گیاہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکاہے ، ملزمان پر 7 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔