ریٹائرڈججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگانےکےمعاملےپرحکومت سےجواب طلب

ریٹائرڈججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگانےکےمعاملےپرحکومت سےجواب طلب
کیپشن: ریٹائرڈججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگانےکےمعاملےپرحکومت سےجواب طلب

ویب ڈیسک: ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروائیں۔

شہری منیر حسین نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا۔ اسی نوعیت کا معاملہ دیگر عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پرانے الیکشن ٹربیونل بحال کرنے کا حکم دے۔
 

Watch Live Public News