ریٹائرڈ اوردوران سروس انتقال کرنیوالےسرکاری ملازمین کیلئےمراعات کی منظوری

ریٹائرڈ اوردوران سروس انتقال کرنیوالےسرکاری ملازمین کیلئےمراعات کی منظوری
کیپشن: ریٹائرڈ اوردوران سروس انتقال کرنیوالےسرکاری ملازمین کیلئےمراعات کی منظوری

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ریٹائرڈ اور دوران سروس انتقال کرجانے والے سول سروس افسران کی مراعات کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سول سروس افسران کو دوران سروس انتقال کرجانے اور ریٹائرڈ ہونے پر تمام مراعات ملیں گی،او ایس ڈی افسران کو بھی ریٹائر منٹ تک تمام مراعات ملیں گی،پاکستان ایڈمنسٹریٹر اور پی ایس پی کیڈر کے پنجاب میں تعینات افسران مراعات لیں گے۔

حکومت کی جانب سے سالانہ اڈہاک ریلیف میں اضافہ بھی ملے گی، ریٹائرڈ ، انتقال کرنے جانے والے سول سروس افسران کو 100فیصد پیشن کی منظوری،رہائش ، پلاٹ، ملازمت اور شادی کی گرانٹ بھی ملے گی، ملازمین کو اسپشیل الاؤنس کا 20فیصد ،میڈیکل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس بھی ملے گا۔

Watch Live Public News