ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹیم کے3 اہم ارکان گرفتار یا لاپتہ کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کو گزشتہ رات ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کے رکن فرید احمد کو 2 روز قبل جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کوآرڈینیٹر رضوان احمد بھی 15 دن سے لاپتہ ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا کو آرڈینیٹر رضوان احمد کی گرفتاری کسی تھانے میں ظاہر نہیں کی گئی۔
دوسری جانب میڈیا ٹیم کے اہم ارکان کی گرفتاری یا لاپتہ ہونے پر مرکزی قیادت بھی پراسرار طور پر خاموش ہے۔ گرفتاریوں پر پی ٹی آئی کی قیادت کی پراسرار خاموشی پر سوشل میڈیا پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں سے اس بابت مؤقف لینے کی کوشش کی گئی پر ان کا کوئی جواب تاحال سامنے نہیں آیا۔