پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20جون ، 2021
ملک کے بیشترشہروں میں کوروناویکسین کی عدم دستیابی، خیبرپختونخوا اورسندھ میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا،لاہور میں بھی شہریوں کا احتجاج ،کل وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین ملنے کی صورت میں دوبارہ آغاز ہوگا۔آج 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں تقریباً 50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں آئندہ 10 روز میں آجائیں گی، 12 سے 18 جون کے درمیان 23 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، روز 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ مزید ریکارڈز بنائیں گے۔عمران خان آٹا، چینی اور دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسی نیشن مراکز میں کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہے، عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی؟ فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنےکا معاہدہ کرلیا، سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد پر آگئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 50 نئے کیس رپورٹ، مزید37 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہوگئی، فعال کیس 33 ہزار 972 ریکارڈ، 8 لاکھ92 ہزار 319 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔

Watch Live Public News