پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،20 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،20 جون 2021
سندھ کے سب سے بڑے دشمن سندھ پر راج کررہے ہیں، صوبے میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے سندھ حکومت پر وار، کہا جو پیسا سندھ حکومت کے حوالے کرتے ہیں وہ دبئی سے برآمد ہوتا ہے، کبھی لانچوں، کبھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا، سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو استعفا دینا چاہیے، اگلی فعہ پورے سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔شہباز شریف کبھی مولانا اور کبھی بلاول کا کندھا استعمال کرتے ہیں، فضل الرحمن جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ سسٹم نہ چلے، لگتا ہے شہباز شریف کا اپنی پارٹی پر کنٹرول نہیں، فواد چودھری کی پی ڈی ایم رہنماؤں پر کڑی تنقید، کہا پی ڈی ایم ایک ایسی بدمزہ ڈش ہے، جس کا ذائقہ یہ خود بھی نہیں چکھ سکتے، الیکشن ہارنے والا کہتا ہے میں نہیں مانتا، الیکشن متنازع بناتے ہیں۔چین سے کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچادی گئی، سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں لائی گئیں، پی آئی اے کی خصوصی پرواز چین سے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچی، این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے، پاکستان کو بلاتعطل ویکسین کی فراہمی یقینی بنارہا ہے، آئندہ ہفتے ویکسین کی 2 تا 3 ملین ڈوز آئیں گی۔ملک کے بیشترشہروں میں کوروناویکسین کی عدم دستیابی، خیبرپختونخوا اورسندھ میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا،لاہور میں بھی شہریوں کا احتجاج ،کل وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین ملنے کی صورت میں دوبارہ آغاز ہوگا۔پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنےکا معاہدہ کرلیا، سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔

Watch Live Public News