پاکستان کی مریم عادل نے ’فوربز نیکسٹ 1000‘ میں جگہ بنا لی

پاکستان کی مریم عادل نے ’فوربز نیکسٹ 1000‘ میں جگہ بنا لی

لندن(ویب ڈیسک) مریم نصرت عادل جو پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں ، انہوں نے ’فوربز نیکسٹ 1000‘ میں جگہ بنائی ہے۔

فوربز کے مطابق "مریم ورلڈ بینک میں تعلیم کی ایک ماہر ہیں ، انہوں نے 2016 میں بین الاقوامی ترقی کے لئے غیرمنافع بخش جی آر آئی ڈی - گیمنگ ریوولوشن - قائم کیا تھا۔ اس کا مقصد کم لاگت میں موبائل گیمز تیار کرنا اور اس کے ساتھ ہی مثبت معاشرتی تبدیلی کے لئے تعلیم اور آگاہی دینا تھا، ان پروگرام میں تولیدی صحت، جانوروں کے لئے ہمدردی اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق گیمز بھی شامل ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ کل ڈاؤن لوڈ 15،000 سے تجاوز کر چکے ہیں۔

“سب سے کامیاب نری پیلا ہے ، جو ایک تولیدی صحت سے متعلق گیم تھی۔ مریم عادل کے کیریئر کی ایک نمایاں جھلک کلنٹن گلوبل انیشیٹو یونیورسٹی میں صدر کلنٹن کے زیر صدارت اجلاسوں میں پیش کی گئی،  مارچ میں، اس نے بین الاقوامی ترقی کے لئے گیمنگ ریوولوشن کی مشترکہ بنیاد رکھی ، جو ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دے رہا ہے جو لوگوں کو کم لاگت میں بغیر کوڈ کے ساتھ اپنا ویڈیو گیم بنانے کی صلاحیت دیتی ہے۔

مریم سماجی اثرات سے متعلق گیمنگ اسٹوڈیو ، GRID  مریم نے دو ماسٹر ڈگریاں اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اسٹڈیز میں ایم اے بھی کیا ہے۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (LUMS) پاکستان سے اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں پاکستانی موسیقار عبد اللہ صدیقی نے فوربز ’30 انڈر 30 2021 ایشیاء کی فہرست میں جگہ بنائی جبکہ شیف زہرا خان نے ریٹیل اور ای کامرس کے زمرے میں فوربس 30 انڈر 30 یورپ میں جگہ بنالی تھی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔