بیوی پر پٹرول چھڑک کے آگ لگانے والا قاتل شوہر پکڑا گیا

بیوی پر پٹرول چھڑک کے آگ لگانے والا قاتل شوہر پکڑا گیا

لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہربنس پورہ میں گزشتہ روز شوہر کی جانب سے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگانے کا معاملہ، پولیس نے مقتولہ کے شوہر شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ گڑیا بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ مزم شہزاد اور اس کے ساتھی اقبال کے خلاف مقتولہ کے بھائی سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم شہزاد نے گزشتہ اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔