ملک بھر میں کورونا کیسزکی شرح میں دوبارہ اضافہ

ملک بھر میں کورونا کیسزکی شرح میں دوبارہ اضافہ
اسلام آباد : قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اشاریہ 53 فیصد رہی۔ قومی اداراہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 0 اموت رپورٹ ہوئی۔ملک بھر میں 172 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں11ہزار 212کورونا ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ ملک بھر میں 57مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 08 اورحیدرآباد میں 16 اعشایہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ اسلام آباد میں شرح 2 اشاریہ 27 فیصد ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔