مشہور اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

مشہور اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کےمطابق اداکار مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ مسعود خواجہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،گردوں کی بیماری کے باعث ڈیلائسز چل رہا تھا ۔انہوں نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ "نقل مکانی" میں آخری بار پرفارم کیا تھا۔ طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نےبہت سے ڈراموں میں کام کیا ہے . پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہے۔ خیال رہے کہ مسعود خواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔