لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے ہلاک ہونے والی ماں، 3 بچوں کی نمازجنازہ ادا 

لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے ہلاک ہونے والی ماں، 3 بچوں کی نمازجنازہ ادا 
کیپشن: Funeral prayers for mother, 3 children killed due to laptop battery explosion

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں گزشتہ روز لیپ ٹاپ دھماکے میں اہلخانہ کے جھلسنے کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ جس میں ماں سمیت 3 بچوں کی موت واقعہ ہوگئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی ماں اور تین بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے چاروں افراد کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی تھی۔ جس کی زد میں آکر 9 افراد جھلس گئے تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ خاتون اور تین بچے اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی تاحال زیرعلاج ہیں۔

Watch Live Public News