ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر تعینات عملے کو فی الفور تبدیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد اکرم اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ حکومت نے انہیں فوری عہدے کا چارج چھوڑ کر محکمہ جیل خانہ جات کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو آئی جی جیل خانہ جات دفتر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ کو ایڈیشنل چارج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل دے دیا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔