پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 20 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 20 مارچ 2021

مکروہ فعل کرنے والوں کو سزا سنادی گئی، لاہور موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی، جائیداد ضبطگی کا بھی حکم، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں فیصلہ سنایا

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، ملٹری سیکرٹری سمیت دیگر تمام اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا، عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور دیگر حکومتی شخصیات بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گی

پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ،ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں اس وقت ہسپتالوں میں دباؤ نظر آرہا ہے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی شدید نتائج لاسکتی ہے، ویکسین کی دو اضافی کھیپ رواں ماہ وصول ہوجائیں گی

بدبودار حکومت نے لاہور کچرا کنڈی شہر بنادیا ہے، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں چھ ماہ سے لاہور کی سڑکوں پر ہزاروں ٹن کوڑا پڑا ہے، پنجاب کا ایک وزیر کوڑے پر بھی کروڑوں کی دیہاڑی لگاگیا ہے، فردوس امجد جتنا پی ڈی ایم کو یاد کرتی ہے، اتنا تو ہیر نے رانجھے کو بھی نہیں کیا ہوگا

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ایک بار پھر بجلی کا بم گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، سی پی پی اے نے ٹیرف میں اضافے کےلیے نیپرا کو درخواست دےدی، درخواست پر سماعت 30 مارچ کو ہوگی

ملک بھر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کےپی کے، کشمیر، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔