”ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار“

”ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار“

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب کا کورونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے ان کی علامات شدید نہیں ہیں۔ بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے واضح کیا کہ اللہ کا شکر ہے ان کی علامات شدید نہیں ہیں۔ بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ ان کو جلد صحتیاب کرے آمین۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ انشاللہ آپ کو ان کی صحت کے بارے آپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔