کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی ہے۔ انھوں نے یہ منگنی ماڈل شہباز شگری سے کی ہے۔ آئمہ بیگ کی منگنی کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ دی گئی۔
فوٹو شیئرنگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انھوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ انھوں نے شہباز شگری سے منگنی کر لی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انھوں نے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا اور ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی موجود ہے۔
View this post on Instagram
منگنی کی پوسٹ شیئر کرنے پر آئمہ بیگ کو مبارک بادوں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل آئمہ بیگ نے اپنی سالگرہ منائی جس موقع پر شہباز شگری نے محبت بھرا پیغام شوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔