حرا مانی بھی حلیمہ سلطان کے رنگ میں رنگ گئیں

حرا مانی بھی حلیمہ سلطان کے رنگ میں رنگ گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا مانی کی نئی لُک نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ترکی کے تاریخی ڈرامہ اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایزرا بیلجیک کے رنگ میں رنگ کر انھوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی سٹوری پر حرا مانی نے اپنی دو ایسا تصاویر لگائیں جن میں ایک تصویر کا سوشل میڈیا پر کافی چرچہ رہا، یہاں تک کہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبریں لگائی گئیں۔

خیال رہے کہ ترک اداکارہ ایزرا بیلجیک جب پاکستان آئیں تو انھوں نے یہاں پر کیلاشوں کے روایتی لباس میں تصاویر اتروائیں جن کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔

تازہ تصاویر کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حرا مانی نے بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وہی لباس زیب تن کیا اور تصاویر بنوائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔