اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک رابطہ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کل جاتی امراء میں ہونے والی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے حوالے سے بھی مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لیگی قائد سے رہنمائی لی۔ نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ پی ڈی ایم آئندہ کی حکمت عملی پر جو بھی فیصلہ کرے گی، اسے ن لیگ مانے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں منظم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔