وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

  ڈاکٹر فیصل سلطان کا اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔وزیراعظم کی صحت سے متعلق ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ٹویٹ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے، وہ اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک سے کر سکتے ہیں، وزیراعظم ہاوس اور بنی گالہ گھر میں معاون عملے کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان اور ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،۔ اس کے علاوہ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاونین خصّوصی بھی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔

وزیراعظم کورونا پازیٹو، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

وزیراعظم عمران خان کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر نے بریک ہوتے  ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ عمران خان ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ وزیراعظم عمران خان کے مداحواں، پارٹی رہنماوں اور دیگر ٹویٹر صارفین نے وزیراعظم کی صحت کے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے دو روز قبل کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کو کورونا ویکسین لگانے سے پہلے لاحق ہوا،کورونا ویکسین کے انٹی باڈیز بننے میں 14 دن درکار ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔