مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی سازش ہوئی، عمران خان

مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی سازش ہوئی، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی سازش ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی سازش کی گئی، کیسے موت کے جال میں پھنسایا گیا اور کس طرح اللہ نے وقت آنے پر بچایا، جلد ہی بےنقاب کروں گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے بیان میں کہا کہ مجرموں کی اس حکومت نے ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا، نہ صرف عدالتوں بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رجوع کریں گے، بیرون ملک پی ٹی آئی کے تمام چیپٹرز سے کہیں گے کہ اپنے مقامی منتخب نمائندوں اور سیاست دانوں سے رابطہ کریں، انہیں پاکستان میں جاری فاشزم سے آگاہ کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔