اتحادی رہنماؤں نے عمران خان کے طرز سیاست کو انتشار قرار دیدیا

اتحادی رہنماؤں نے عمران خان کے طرز سیاست کو انتشار قرار دیدیا
حکومتی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیاسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اتحادی رہنماؤں نے عمران خان کے طرز سیاست کو انتشار قرار دیدیا ، حکومتی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیاسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی اتحادی رہنماؤں نے پولیس فورس پر حملے،پرتشدد کارروائیوں پر اظہار افسوس کیا۔اتحادی رہنماؤں کا موقف تھا کہ عمران خان کا طرز عمل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ، عمران خان عدالتوں سے فرار اختیار کرنے کے لئے بہانے بناتا ہے ۔ اتحادی رہنماؤں نے عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے ، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی کی سوچی سمجھی سازش قرار ، فوج اور آرمی چیف کے خلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر بھی اظہار تشویش کیا گیا، اہم منصب پر رہنے والے شخص کی خاتون کے بارے گفتگو گھٹیا پن قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے آئین و قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا،حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جلد معاشی مسائل سے نکل آئیں گے،اتحادی رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو سہولہات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، ملک افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔