سائفر پر بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے ، ڈونلڈ لو

سائفر پر بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے ، ڈونلڈ لو

(ویب ڈیسک) جنوبی ایشیا کے لیے  اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ   ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں بیان میں کہا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا   بانی پی ٹی آئی  کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔

امریکہ کے نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لونے  ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان میں کہا کہ سائفر کو امریکی سازش کہنے کا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، پاکستانی سفیر خود تصدیق کرچکے ہیں کہ الزام جھوٹ تھا ، میٹنگ میں شامل سفیر نے پاکستان کی حکومت کو بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔

ڈونلڈ لو نے کہا کہ   پاکستان میں الیکشن کو بہت قریب سے دیکھا ،خواتین اورنوجوانوں کی بڑی تعداد نے الیکشن عمل میں حصہ لیا ۔ الیکشن میں انٹرنیٹ بند رہا،صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات دیکھنا الیکشن کمیشن پاکستان کا کام ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان شفاف طریقے سے بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا احتساب کرے، انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ   پاکستان دہشت گردی اورمعیشت دونوں محاذوں پر لڑرہا ہے ،ہمارا اہم پارٹنر ہے۔