تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے امکانات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ٗ اس بات کا فیصلہ اس امر کے بعد کیا جائیگا کہ غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران حماس کو کس حد تک نقصان پہنچ چکا ہے اور کیا آیا ان فضائی حملوں کو روکنے کے بعد حماس دوبارہ جارحیت تو شروع نہیں کر دے گا۔جرمن کی ویب سائٹ پر اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس امر پر غور کر رہی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فضائی کارروائی روک دی جائے ٗ ابھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس حوالے سے حالات موافق ہیں یا نہیں اور کیا مطلوبہ اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔اسرائیلی آرمی ابھی غزہ پٹی پر مزید حملوں کو جاری رکھے گی لیکن اس امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ جنگ بندی کا صحیح وقت کون سا ہونا چاہیے ٗ ابھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ حماس اسرائیلی فضائی حملوں میں کس قدر متاثر ہوئی ہے اور وہ کس قدر خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔