رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں: شہباز شریف

رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں: شہباز شریف
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عدالت کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان شوگر مل میرے والد کی تھی، یہ نہ تو میرا کاروبار ہے اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق ہے۔ تفصیل کے مطابق مالیاتی سکینڈل سے متعلق کیس میں لاہور کی بینکنگ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ دونوں شخصیات عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور کیس کی سماعت میں حصہ لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہی کیس نیب میں بھی چل رہا ہے۔ میرے اقدامات کی وجہ سے میری اولاد کی شوگر ملوں کو اربوں کا نقصان ہوا۔ اس پر معزز جج نے کہا کہ ہم آپ کی یہ باتیں پہلے ہی نوٹ کر چکے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عدالت جب بھی مجھے اس کیس میں طلب کرے گی، میں حکم کے مطابق حاضر ہو جاؤں گا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم فریق کو تواچھا لگتا ہے، چاہے آپ 2 ماہ کی تاریخ لے لیں۔ تاہم ملزموں کی جانب سے ایک بھی تاریخ نہیں لی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے اس کیس میں لیگی رہنما شہباز شریف سمیت تمام ملزموںن کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کر لیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو اب چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔

Watch Live Public News