انسداد سموگ پالیسی، کمشنر لاہور کے مزید سخت احکامات جاری

انسداد سموگ پالیسی، کمشنر لاہور کے مزید سخت احکامات جاری
لاہور ( پبلک نیوز) انسداد سموگ پالیسی پر کمشنر لاہور نے مزید سخت احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تجاوزات کے باعث ب ٹریفک جام کرنے پر گرینڈ آپریشن کرے۔ کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر کریک ڈاون کیلئے پانچ سکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ٹریفک سکواڈز میں ٹرانسپورٹ۔ٹریفک۔ کارپوریشن کے انسپیکٹرز شامل ہونگے۔ ایک ماہ کیلئے شہر میں صرف یورو5 پٹرول کی سپلائی ہورہی ہے۔ یورو2 سپلائی کو روک دیا ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ یورو 5 پٹرول سے سلفر کا اخراج کم ہونے سے سموگ میں کمی ہوگی۔ کمشنرلاہور نے شہر میں پانی چھڑکاو کیلئے ایل ڈی اے۔ پی ایچ اے۔ ویسٹ کمپنی اور پی ڈی ایم اے کی مشترکہ ٹیم بنادی۔ زیادہ آلودہ علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کیلیے مستقل ٹیمیں تعینات کرنیکا حکم دیدیا۔ ٹریفک سکواڈز ڈی سی لاہور کے پلان کے مطابق 5 اہم سڑکوں کو ٹارگٹ کریں گے۔ عمارتی ملبہ، تعمیرات پر پانی چھڑکاو نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دو دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔ کمشنر لاہور نے سرکاری و نجی سکولز اور رکشہ یونینز کو بھی سنسیٹائز کرنیکی ہدایات جاری کر دیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔