بھارتی ہیکرز پکڑے گئے

بھارتی ہیکرز پکڑے گئے
پبلک نیوز : نئی دہلی میں قائم بھارتی ہیکر گروپ چینی اور پاکستانی سرکاری و دفاعی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ چین کی معروف سائبر سیکیورٹی کمپنی نے بھارتی ہیکرز کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تفصہلات کے مطابق یو ژیانگ نامی تنظیم کے اہداف، ٹیکنالوجی، آلات اور طریقہ کار کے مکمل تجزئیے کے بعد بھارتی ہیکرز کا گروہ پکڑا گیا۔ یو ژیانگ نامی تنظیم کی سرگرمیوں کا انکشاف سب سے پہلے 2017 میں ہوا تھا۔ چینی میگزین گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارتی ہیکرز نے جنوبی ایشیائی ممالک کے سرکاری، فوجی و دفاعی اداروں پر سائبر اٹیک کئے۔ 2017 کے بعد سے بے بی ایلیفنٹ یا یو ژیانگ نامی ہیکرز کے حملوں میں ہر سال دوگنا اضافہ ہوا۔ چینی ماہرین کے مطابق بھارتی ہیکرز نے خود کو نیپالی فوج،پولیس اور حکومتی اداروں کا لبادہ اوڑھا کر چینی اداروں پر حملے کئے۔ چینی سائبر سیکیورٹی لیب نے بھارتی ہیکرز کی کارروائیوں کی تکنیکی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔