عوام حکومت کے خلاف بغاوت کردیں،مولانا فضل الرحمان

عوام حکومت کے خلاف بغاوت کردیں،مولانا فضل الرحمان
لاہور ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام حکومت کے خلاف بغاوت کردیں۔ پشاور میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں۔ ہم اسلام آباد جائیں گے تو عمران خان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر اور کٹھ پتلی ہے۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں عام انتخابات ہے، عوام کا چوری کیا گیا ووٹ واپس کیا جائے، دوبارہ دھاندلی کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔