ورلڈ کپ فائنل کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

ورلڈ کپ فائنل کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
دبئی: ورلڈ کپ فائنل کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما، ویرات کوہلی، ڈیرل میچل، کے ایل راہول شامل ہیں، گلین میکسویل، رویندرا جدیجہ،جسپریت بمرا،دلشان مدوشنکا،ایڈم زیمپا بھی شامل ہیں۔محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈ کپ میں شامل ہے۔جنوبی افریقہ کےکوئٹن ڈ ی کوک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا۔ خیال رہے کہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی جیوری میں آئن بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی کے جی ایم وسیم خان اور سنیل ویدیا شامل تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔