فیص آباد دھرنا کمیشن کا دھرنے کے حوالے سے پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

فیص آباد دھرنا کمیشن کا دھرنے کے حوالے سے پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق کمیشن نے اب تک فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہونے والی انکوائری رپورٹس طلب کر لیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت ہوا، تین رکنی کمیشن میں سے ایک رکن کی عدم دستیابی کے باوجود کام شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ کمیشن نے اب تک فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہونے والی انکوائری رپورٹس طلب کر لیں ، فیض آباد دھرنے کے حوالے سے پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں دھرنے کیس کے حوالے سے تمام متعلقہ انتظامی افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سابق آئی جی طاہر عالم شریک نہ ہو سکے۔ اجلاس میں کمیشن کے تیسرے رکن ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔