لاہور: پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق نئے شامل ہونے والوں میں ابرار احمد ،نعمان علی،طیب طاہر،عامر جمال اور ارشداقبال شامل ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابراراحمد،نعمان علی سی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، طیب طاہر،عامر جمال،اور ارشداقبال کو ڈی کیٹگری میں رکھا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کی سینٹرل کنٹریکٹس میں کیٹگری ڈی سے بی کردی گئی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کرکٹرز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔کرکٹرز کو تین سال کے لیے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جویکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک کے لیے ہیں۔