پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردو بدل

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردو بدل
اسلام آباد(پبلک نیوز) ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا. ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس شرح میں 5.36 فیصد کی کمی کردی گئی، پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر11.64فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد برقرار ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر بھی سیلز ٹیکس کی 0.20 فیصد شرح برقرار ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔