سندھ حکومت منوڑا جزیرے پر تبدیلی لے آئی

سندھ حکومت منوڑا جزیرے پر تبدیلی لے آئی

کراچی(ٔپبلک نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کوششوں سے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر، ایک اور تفریحی مقام منوڑا بیچ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ، بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا.

سندھ حکومت نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے منوڑا بیچ کو عوام کے لیے اپ گریڈ کر دیا ہے. سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں سندھ حکومت کی تعریف کر رہے ہیں. ایڈمنسٹریٹر کراچی، بیرسٹر مرتضی وہاب نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریح مقام بنایا گیا ہے، یہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے گئے ہیں، تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں اور بیچ کا نظارابھی کر سکیں ۔ یہ تفریحی جگہ منوڑا پر اونچی چٹان پر بنائی گئی ہے. انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کے لئے بھی سہولتیں دستیاب ہوں گی ہماری کوشش ہے کہ کراچی والوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔