اسلام آباد ( پبلک نیوز) کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند افراد کی بڑی پریشانی ختم کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو شائقین کی موجودگی میں ٹی 20 میچز کرانے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ میں 25 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ 30 ستمبر تک 25 فیصد شائقین گرائونڈ میں میچ دیکھ سکیں گے۔ 25 فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی 28 ستمبر کو ہو گی۔ ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کے لیے میکنزم تیار کرے گا۔