سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک
راولپنڈی (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم عسکریت پسند کمانڈر صفی اللہ کو شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) سے تعلق رکھنے والی چار خواتین کے قتل میں ملوث تھے۔ صفی اللہ فیڈرل ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) کے انجینئروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، آئی ایس پی آر نے تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملے بھی کیے تھے اور ان پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ بدنام زمانہ ٹی ٹی پی کمانڈر اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بدنام زمانہ کمانڈر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔