’طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں‘

’طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں‘
راولپنڈی ( پبلک نیوز) ترجمان پاک فوج جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسند نظریات کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ طالبان نے کئی مواقع پر دہرایا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پرُامن افغانستان سے انڈیا کے لیے پاکستان کے خلاف آپریٹ کرنا مشکل ہوگا۔ پائیدار امن اور استحکام کے لیے افغانستان سے تعمیری رابطے ضروری ہیں۔ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔