’پُرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان، پاکستان کی ترجیح ہے‘

’پُرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان، پاکستان کی ترجیح ہے‘
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان کی ترجیح ہے اور افغانستان اور دیگر ممالک میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل روابط ضروری ہیں۔ وزیرخارجہ نے افغانستان میں مثبت پیشرفت کیلئے پاکستان کی طرف سے علاقائی اتفاق رائے کی کوششوں کو اجاگر کیا اورپڑوسی ملک کے ساتھ دو طرفہ روابط اور انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی اعانت کے لئے سہولت کاری پر بھی روشنی ڈالی۔ امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے افغانستان میں امن و استحکام اور محفوظ انخلا کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔